اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شہری ترقی اور سڑکوں کی وزارت کے عہدیدار نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور قازقستان نے ریلوے شعبے میں باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے.
حسين عاشوري نے كہا كہ ايران اور قازقستان سميت چين اور تركمانستان اور ديگر علاقائي ممالك بھي اس ريلوے كوريڈور كا استعمال كر سكيں گے.
انہوں نے ايران اور چين كي ريلوے لائن كي تعمير كے بعد اسلامي جمہوريہ ايران كي ريلوے كے بنيادي ڈھانچے كي ترقي ميں قازقستان كي شراكت كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ اس سے قازقستان كي اقتصادي اور تجاري سطح ميں اضافہ ہو گا.
انہوں نے كہا كہ نئي ريلوے لائن كي تعمير كے بعد قازقستان كي گندم كي ايران منتقلي ميں اضافہ ہو گا جو كہ ابھي 10 ملين ٹن سے زائد سالانہ ايران كو برآمد كي جاتي ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲